تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 761 اورکراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 بھی منسوخ ہوگئیں
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث8 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 761،کراچی سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے بغداد جانے والی ایئر پلن کی پرواز آئی ایف 332 شامل ہیں۔ کراچی سے دبئی جانے والی ایمیریٹس کی پرواز سی کی 609 ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،304 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402بھی منسوخ ہوگئی۔


