مریم نواز کا چودھری سالک، اینکر نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسال
جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
2 نومبر 2026 کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، اینکر نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، اے آر وائی نیوز کے میزبان نعیم اشرف بٹ اور چینل کے چیٔرمین محمد اقبال کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے 2 نومبر 2026 کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر ہتکِ عزت اور ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


