میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل 3روپے 68 پیسے سستا

پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل 3روپے 68 پیسے سستا

جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیٹرول کی نئی قیمت 369روپے 6 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 391روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر

حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 369روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 68پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 391روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 4 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں