میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائبر حملہ، ہیکرز نے 5.7 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرالی

سائبر حملہ، ہیکرز نے 5.7 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرالی

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ ہیکرز نے 5.7 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرالی۔ عالمی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملے میں ہیکرز نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی منتقل کی، واقعے کے بعد کمپنی نے تقریباً تین ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کا ممکنہ کرپٹو ہیک تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوسکتا ہے لیکن کمپنی نے واضح کردیا کہ صارفین کے فنڈز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ٹیمیں تحقیقات بھی کررہی ہیں۔ بائنانس نے صارفین کو کرپٹو کرنسی کی واپسی میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہونے کی بھی تصدیق کردی ۔

بائنانس الفا ٹریڈنگ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ اِس کے علاوہ ٹیتھر اور سرکل نے مشتبہ ہیک سے منسلک دو ارب 38 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے۔ حملہ آوروں کے بارے میں فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ واقعے کے بعد بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں دھڑام سے نیچی آگری ہیں۔ سائبرحملے سے متاثرہ اثاثوں کی تخمینی مالیت 6 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں