ایران کی سات شرائط پوری ہونے تک مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں، باقرقالیباف
جرات ڈیسک
جمعه, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایران پر دباؤ ڈالنے اور مراعات دینے کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت نہیں ہوگی، بیان
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی سات شرائط پوری ہونے تک مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں۔ ایران کی پارلیمان کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر بتائی جا چکی ہیں، ان سات شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقرقالیباف نے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے اور مراعات دینے کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔ ان کے بقول، ایران کی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔


