میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری اختتام پذیر، دسہرہ منایا گیا

کراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری اختتام پذیر، دسہرہ منایا گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ماتادْرگا کی پوجا، مندروں میں خصوصی آرتی اور امن و خوشحالی کے لیے دعائیں

گربا اور ڈانڈیا رقص نے تہوار کو ثقافتی رنگ دے دیا

 

شہر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری نو راتوں کی عبادات اور پوجا پاٹ کے بعد دسویں روز وجے دشمی اور دسہرہ کے تہوار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اس موقع پر ہندو برادری نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ماتا درگا کی پوجا کی، جبکہ مختلف مندروں میں خصوصی پوجا اور آرتی کا اہتمام کیا گیا۔

عقیدت مندوں نے مندروں میں پرساد چڑھایا اور ملک میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔

ہندو مذہبی روایات کے مطابق وجے دشمی نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن ماتا درگا کی مہیشاسر پر فتح اور بھگوان رام کی راون پر فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے اسے دسہرہ بھی کہا جاتا ہے۔

رام ناتھ مہاراج نے اس موقع پر کہا کہ نوراتری اور دسہرہ کا تہوار نیکی کی بدی پر فتح کا پیغام دیتا ہے۔ دسویں روز مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بعض مقامات پر ماتا درگا کی مورتیوں کے جلوس نکالے گئے اور انہیں سمندر میں وسرجن کیا گیا۔

نوراتری کے دوران گربا اور ڈانڈیا رقص کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جن میں روایتی لباس، موسیقی اور اجتماعی رقص کے ذریعے ہندو برادری نے اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں