میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص میں صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں

میرپورخاص میں صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

علی رضا رند اور فلک شیر کی آئینی درخواستیں اوراینٹی کرپشن کی پھرتیاں

اہلِ خانہ کو نامزد کرنے پر عدالتی ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات کا مطالبہ

میرپورخاص کے صحافیوں علی رضا رند، فلک شیر اور عمران ملک کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ اور مقامی عدالتوں میں ہونے والی حالیہ سماعتوں کے بعد مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں ہونے والی سماعت کے دوران چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص اور اینٹی کرپشن میرپور خاص سرکل کے تفتیشی افسر دلیپ کمار سے رپورٹ طلب کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔

عدالت نے اس امر پر وضاحت طلب کی کہ فریادی فرحان لطیف سمیت ایس ایس پی فدا حسین شاہ کے ریفرنس میں شامل تعلیمی بورڈ کے تمام دیگر ملازمین کو مقدمات میں شامل نہ کرنے کے باوجود صحافیوں علی رضا رند، فلک شیر اور عمران ملک کو اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں کس بنیاد پر شامل کیا گیا، اس معاملے نے تفتیش کے طریقہ کار، مقدمے میں نامزد افراد کے انتخاب اور کاروائی کے پس منظر سے متعلق اہم قانونی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

صحافیوں کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جانے والے اعتراضات مقدمات کے اندراج دورانِ حراست مبینہ تشدد اور اہلِ خانہ کو مقدمات میں نامزد کیے جانے کے معاملات پر عدالتی کاروائیوں نے متعدد سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔ علی رضا رند گزشتہ ایک ماہ سے جبکہ فلک شیر گزشتہ آٹھ ماہ سے سوشل میڈیا اور متعلقہ حکام کو ارسال کردہ تحریری درخواستوں کے ذریعے اپنی شکایات اعلیٰ حکام تک پہنچاتے آ رہے ہیں۔

ان صحافیوں کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا دائرہ صرف صحافیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ ان کے اہلِ خانہ، معصوم بچوں، بہنوں اور گھر کی خواتین کو بھی مبینہ طور پر ان کارروائیوں کی زد میں لایا گیا ہے۔

صحافیوں نے اپنی درخواستوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حساس اداروں سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا غیر جانب دارانہ نوٹس لے کر حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر کسی بھی سطح پر اختیارات کے ناجائز استعمال یا قانون کے خلاف کارروائیوں کا ارتکاب ہوا ہے تو ذمہ دار عناصر کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں