محمود خان اچکزئی اور مجھ سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، علامہ راجہ ناصر عباس
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور مجھ سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیرِ اعظم نے 2 خط لکھے تھے ہم نے ان کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلی ملاقات کانسٹیٹیوشن روم میں ہو جائے، پھر جہاں بھی چاہے ہو، آپ بات چیت کریں، بہانہ یہ لایا جا رہا ہے کہ دہشت گردی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بلوچستان میں کیا دہشت گردی نہیں؟ وہاں کیوں گورنر راج نہیں لگا رہے؟ آپ ایسا دبا ڈالتے ہیں کہ لوگ کوئی اعتراض ہی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں کہا تھا کہ 27 ستمبر کو احتجاج کے لیے نکلیں گے، آپ نے اس دوران کیوں اپوزیشن سے رابطہ یا بات چیت نہیں کی۔


