میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ نعیم سے منسوب لغو بات خاص ایجنڈے کے تحت پھیلائی جا رہی ہے، لیاقت بلوچ

حافظ نعیم سے منسوب لغو بات خاص ایجنڈے کے تحت پھیلائی جا رہی ہے، لیاقت بلوچ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے، بصورت دیگر جماعتِ اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ خاص ایجنڈے کے تحت امیرِ جماعتِ اسلامی سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ ترجیحِ اول ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کال پر حافظ نعیم الرحمن نے بھتے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے واپس آ کر بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں