میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت لے جانے کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

عدالت لے جانے کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مجھے پتہ ہے احسن بھون درخواست کا ایک پیرا ڈرافٹ نہیں کر سکتے، ویڈیو بیان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مجھے بے شک عدالت میں لے جانے کی دھمکیاں دیں، مجھے پتہ ہے احسن بھون درخواست کا ایک پیرا ڈرافٹ نہیں کر سکتے۔ ایک ویڈیو بیان میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ایک طرف آپ عدالت میں پیش ہوں اور دوسری طرف میں پیش ہوکر دکھائوں گا،آپ بھی اپنا کیس پیش کرنا میں بھی اپنے دلائل دوں گا۔ آپ دعویٰ کرنا جواب دعویٰ میں دوں گا۔وہ اور لوگ ہیں جن کو آپ نے ڈرا لیا ہو گا،لاہور کی ایک پروین بی بی اور ندیم کوآپ نے ڈر الیا تھا ۔ میں آپ کو کہتاہوںٹریفک کا قانون ہے لائسنس دکھانا ،آپ اتنے بڑے منصب پر بیٹھے ہوئے ہیں ڈگری دکھائیں ، ” مختیاریا گل ود ھ گئی اے”


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں