میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصلہ سازی میں نظر انداز کرنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات

فیصلہ سازی میں نظر انداز کرنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا ایجنڈا صرف بانی کی رہائی تک محدودرکھا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا موقف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27ستمبر کو لانگ مارچ موخر کرنے کیلئے فیصلہ سازی میں نظرانداز کرنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق راجا ناصر عباس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی نے27ستمبر کے لانگ مارچ موخر کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا تھا،مشاورت اور اعتماد میں لئے بغیر لانگ مارچ موخر کیا گیا، لانگ مارچ کی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کیا گیا نہ ہی اعتماد میں لیا گیا،

لانگ مارچ کیلئے کوئی کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی نہ خاطرخواہ تیاری کی گئی، انتے بڑے ا حتجاج کیلئے انتظامی کمیٹی نہ ہی فنانس کمیٹی کاوجود تھا، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کیلئے ایک جامع ایجنڈا دیا گیاتھا، پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا ایجنڈا صرف بانی کی رہائی تک محدودرکھا، تحریک انصاف کو لانگ مارچ موخر نہیں کرنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی قیادت فیصلہ سازی میں اعتماد میں لے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں