میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے ہم سے مارچ موخر کرنے کی درخواست ، وطن واپس آکر ہم سے ملاقات کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، میڈیا سے گفتگو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، ہماری شٹر ڈان ہڑتال کی وجہ سے حکومت پر دبا ئوپڑا، حکومت کو پیٹرول قیمتیں کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز دیں لیکن حکومت نے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں لیوی کم نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے مارچ سے پہلے وزرا سے ملاقاتوں کے تین سے چار دور ہوئے، حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے، ہم لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہم سے مارچ موخر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وطن واپس آکر ہم سے ملاقات کریں گے اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر بات کریں گے، طویل مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم جب پاکستان آئیں گے تو ان سے بات ضرور کریں گے لیکن اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں