میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
 الطاف حسین کے گھر پر لندن میں حملہ

 الطاف حسین کے گھر پر لندن میں حملہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مسلح نقاب پوش افراد سامنے والے گیٹ سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، دروازہ توڑ دیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر لندن میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا ہے۔ الطاف حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی لندن کے علاقے مل ہل میں ان کی رہائش گاہ پر دو نقاب پوش افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

الطاف حسین پر حملہ عین ان کی سالگرہ کے دن ہوا ہے۔

ایک ویڈیو میں خود الطاف حسین  نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ  واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا، جب وہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر واقع بیڈ روم میں موجود تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ دو مسلح نقاب پوش افراد سامنے والے گیٹ سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ اس وقت ان افراد سے چند فٹ کے فاصلے پر تھے۔

الطاف حسین نے گھر کے باہر موجود میڈیا اور اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے شیشے والے دروازے کی نشاندہی کی اور حملے کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور حملہ آوروں کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے جنوری 1992 میں پاکستان کو چھوڑا تھا، اور تب سے وہ برطانیا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
الطاف حیسن 21 دسمبر 1991ء کو کراچی میں اپنے اوپر ہونے والے ایک مبینہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے، جس کے چند ہفتوں بعد وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے۔
اس کے فوراً بعد، جون 1992ء میں کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف فوجی کارروائی (جسے آپریشن کلین اپ کہا جاتا تھا) شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا اور برطانیہ میں ہی سیاسی پناہ لے لی۔ بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت بھی مل گئی۔

مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں