بنگلادیش، عوامی لیگ پارٹی کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت
جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا،غیرملکی میڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماں کو سزائے موت سنائی گئی ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنمائوں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی۔عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا۔ سزائے موت پانے والوں میںعبیدالقادر،اے ایف ایم بہائوالدین نسیم،محمد علی عرفات،شیخ فضل شمس پراش،مینول حسین خان نکھل،صدام حسین،اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔


