جرأت کی خبر پر ایکشن ، اورنگزیب رضی کی چھٹی
شیئر کریں
ڈپٹی ڈائریکٹر رضی کے خلاف خبریں شائع ہونے پر محکمہ ایکشن لینے پر مجبور
روزنامہ جرأت کی مسلسل نشاندہی کے بعد انتظامی کارروائی، اضافی چارج ختم
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کے حوالے سے روزنامہ جرأت میں مسلسل خبریں اور انتظامی معاملات سے متعلق نشاندہی شائع ہونے کے بعد محکمہ کارروائی لینے پر مجبور ہوگیا۔4 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر اورنگزیب رضی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹر (اضافی چارج) کو ،کوہسار زون، یونٹ 7تا 12 اور وارڈ جی کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے ، جبکہ مذکورہ ذمہ داریاں انجینئر ساجد اقبال کو اضافی چارج کے طور پر سونپ دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اورنگزیب رضی کو انتظامیہ سیکشن، حیدرآباد ریجن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ نئی تعیناتی فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روزنامہ جرأت کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات میں مسلسل نشاندہی اور اورنگزیب رضی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے بعد محکمہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامی سطح پر یہ اہم قدم اٹھایا ہے ۔شہری و سماجی حلقوں نے محکمہ کی جانب سے کیے گئے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں شفافیت، میرٹ اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
(رپورٹ: عمران سعید)


