میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات تیز،ضابطے نظرانداز

سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات تیز،ضابطے نظرانداز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈائریکٹر رؤف شیخ بے پروا،تعمیراتی مافیابے لگام ،رہائشیوں میں خوف و ہراس کی لہر
گلبرگ ٹاؤن بلاک 15کے پلاٹ 454اور 464پر پرانی عمارتوں پر اضافی منزلیں تعمیر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مبینہ غفلت اور عدم نگرانی کے باعث ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کی چشم پوشی کے سبب تعمیراتی مافیا سرکاری قوانین اور ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔جس کے باعث ملکی محصولات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔جرأت سروے کے مطابق گلبرگ ٹاؤن بلاک 15 میں واقع پلاٹ نمبر 454 اور 464 پر قائم پرانی اور بوسیدہ عمارتوں پر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اضافی تعمیرات کی جا رہی ہیں، جس سے عمارتوں کی مضبوطی اور مکینوں کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اضافی بوجھ کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی، تاہم اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ان کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی جانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تعمیراتی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، عمارتوں کی تکنیکی جانچ کرائی جائے اور قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں