میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روزنامہ جرأت کی خبر پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حرکت میں آگیا

روزنامہ جرأت کی خبر پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حرکت میں آگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) روزنامہ جرأت کی خبر پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حرکت میں آگیا، اتائیوں کی کلینکز ڈی سیل کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، متعلقہ افسران کے مطابق جلد ہی دوبارہ کارروائی کر کے کلینکز ختم کردی جائیں گی اور اتائیوں پر ایف آئی آر درج کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے تحصیل محرابپور کی رہائشی خاتون وکیل و سماجی رہنما غزالہ حسین نے اتائیوں کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت کی تھی، محکمہ صحت سندھ نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو فوری کارروائی کے لیے خط لکھ کر 7روز میں رپورٹ طلب کی، جس کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن شہید بینظیر آباد کے افسران نے پولیس کی مدد سے کارروائی کر کے مذکورہ اتائی ڈاکٹروں کی کلینکز سیل کردی اور افسران نے حکام کو رپورٹ جمع کرادی، جس کے بعد سیل کردی کلینکز دوبارہ کھلنے پر خاتون وکیل و سماجی رہنما غزالہ حسین کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر منان ابڑو کی رشوت لینے کے متعلق شکایت کی گئی تو ڈائریکٹر انسداد اتائیت ذیشان شاہ نے ذاتی معاملہ قرار دے کر خاتون کو شکایت کرنے سے منع کردیا تھا، جبکہ معاملہ کی روزنامہ جرأت میں خبر شائع ہونے پر افسران حرکت میں آگئے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق شیخ نے رابطہ کر کے بتایا کہ شکایت آنے والے علاقے میں 30 سے زائد اتائیوں کی کلینکز موجود ہیں، جلد ہی دوبارہ کارروائی کر کے مذکورہ کلینکز بندکی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں