میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدیدکاری کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ شروع

گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدیدکاری کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ شروع

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

گڈانی کو جدید اور ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ مرکز بنایا جائے گا

ہانگ کانگ کنونشن سے ہم آہنگی کیلئے اقدامات جاری، وزیر بحری امور

…………………………..

گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدیدکاری اور اسے عالمی ماحولیاتی و حفاظتی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 12 ارب روپے کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کردیا گیا۔

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت گڈانی شپ ری سائیکلنگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گڈانی کی جدیدکاری کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ کو ہانگ کانگ کنونشن کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، جس کے تحت اسے جدید، محفوظ اور ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ مرکز بنایا جائے گا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدیدکاری پر 12 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، منصوبے کا مقصد شپ ری سائیکلنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

گڈانی میں 30 بستروں پر مشتمل اسپتال، اسکول اور مزدوروں کیلئے رہائشی کالونی بھی تعمیر کی جائے گی۔وزیر بحری امور کے مطابق گڈانی میں صنعتی اور خطرناک فضلے کی محفوظ تلفی اور انتظام کیلئے خصوصی سہولیات بھی قائم کی جائیں گی، تاکہ شپ ری سائیکلنگ کے دوران ماحول اور انسانی صحت کو لاحق خطرات کم کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی اپ گریڈیشن سے سرکلر معیشت کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کو ساتھ لے کر چلنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں