وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
جرات ڈیسک
پیر, ۲۴ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق ہوا۔


