میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ کو خدشہ

مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ کو خدشہ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران کے پاس فوج، پولیس کی تنخواہوں کیلئے رقم نہیں،وہ ڈیل تو کرنا چاہیں گے مگر درست ڈیل کرنے کے لیے تیار نہیں، امریکی صدر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے پاس فوجیوں اور پولیس کو تنخواہ دینے کے لیے رقم نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں افراط زر ساڑھے تین سو فیصد ہے، ایرانی حکومت کے پاس رقم نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ڈیل تو کرنا چاہیں گے مگر وہ درست ڈیل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے ایران کے اگلے اقدامات تک انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا اشارہ دیدیا۔صدر ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشنز میں اگر ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس میرا مواخذہ کریں گے۔ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشنز میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے بڑی رقم خرچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے سیاسی آپریشن کے پاس تقریبا 85 کروڑ ڈالر موجود ہیں اور وہ 2026 کے مڈ ٹرم الیکشنز میں اپنی پسند کے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے اس رقم کا بڑا حصہ خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں