میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری

 ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کرنے کی استدعا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ کے18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، مزید یہ کہ عدالت انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کرے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔علاوہ ازیں عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، درخواست میں عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کرانے کی استدعا بھی کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کرنے یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ توہین عدالت کی یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، یاد رہے کہ عدالت نے اس معاملے سے متعلق کیس کی سماعت پہلے ہی 16 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں