میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف ادیب اشفاق احمد کا 100واں یوم پیدائش ہفتہ کو منایا گیا

معروف ادیب اشفاق احمد کا 100واں یوم پیدائش ہفتہ کو منایا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ادبی حلقوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کے معروف ادیب، افسانہ نگار، نثر نگار اور ڈرامہ نگار اشفاق احمد کا 100واں یوم پیدائش ہفتہ 22اگست کو منایا گیا۔ اشفاق احمد 22اگست 1925کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ادبی حلقوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اشفاق احمد نے ریڈیو پاکستان کے معروف پروگرام تلقین شاہ سے شہرت حاصل کی۔ ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا تھا جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم مقام حاصل کیا۔ ان کے معروف افسانے گڈریا کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو بھی تخلیقی انداز میں استعمال کیا۔اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ایک محبت سو افسانے اور اجلے پھول نمایاں ہیں، جبکہ دیگر معروف تصانیف میں بند گلی، ایک محبت سو ڈرامے، گلدان، حیرت کدہ، کھیل تماشہ اور من چلے کا سودا شامل ہیں۔اشفاق احمد جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے۔ وہ 7 ستمبر 2004کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی ادبی خدمات اور منفرد اسلوب کے باعث آج بھی انہیں اردو ادب کی اہم شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں