ایک سال میں پیاز 132 فیصد اور ٹماٹر 93 فیصد مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات
جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 132 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار ے مطابق ایک سال میں پیاز 132.52 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول ایک سال میں 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔ایک سال میں کیلے 17.66اور مٹن 15.98 فیصد مہنگا ہوا جبکہ بیف کی قیمت میں 13.54فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 17.41 فیصد، دال چنا 13 فیصد سے زائد سستی ہوئی۔ دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 6 فیصد کی کمی ہوئی۔


