آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
آبنائے ہرمز میں سکیورٹی صورتحال بدستور انتہائی سنگین ہے جہاں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق 28 فروری سے اب تک آبنائے ہرمز میں 857 بحری سفر ریکارڈ ہوئے، گزشتہ 7 روز میں آبنائے ہرمز سے صرف 21 جہاز گزرے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 جولائی کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف 16 میزائل حملے رپورٹ ہوئے، 16 میں سے 14 میزائل حملے جنوبی عمانی بحری راستے پر ہوئے۔


