میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شدید ظلم اور ٹارچر کیا جا رہا ہے، مرسی کو ایسے ہی مارا گیا تھا، عمران خان کی عظمیٰ خان سے گفتگو

شدید ظلم اور ٹارچر کیا جا رہا ہے، مرسی کو ایسے ہی مارا گیا تھا، عمران خان کی عظمیٰ خان سے گفتگو

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈاکٹر عظمی خان نے پمز میں چیک اپ کے دوران عمران خان کے ساتھ ہوئی ملاقات اور بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی تفصیلات بتا دیں

……………………………..

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سب کو جاکر بتائیں یہ میرے ساتھ شدید ظلم اور ٹارچر کررہے ہیں، مرسی کو ایسے ہی مارا گیا تھا جیسے مجھے قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رات ساڑھے آٹھ بجے اڈیالہ جیل بلوایا گیا، میں ڈی ایس پی ثقلین کے دفتر میں بیٹھی، پھر مجھے چھوٹی گاڑی میں لیکر پہنچے، جنگل سا لگ رہا تھا، پوچھا تو بتایا گیا کہ یہ پمز ہے، وہ پمز کی او پی ڈی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اوپر گئی تو وہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان موجود تھے، بانی پی ٹی آئی نے پولیس والوں سے کہا میری بہن مجھ سے دس ماہ بعد مل رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے پیار دیا، میں نے بولا کہ الشفا جانا ہے جہاں سب چیک اپ ہونا ہے۔

ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ پمز میں ہی ڈاکٹر نے بولا آنکھ میں کون سے ڈراپس ڈالے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر چیک کیاگیا، پھر ڈاکٹر نے بولا ان کی آنکھ کا ٹیکہ لگنا ہے، لیکن کبھی وہاں کبھی کہیں بٹھاتے جیسے ٹائم گزارا جا رہا ہو، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹر نے بولا ہیومن کنٹیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے طبعیت بگڑی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا کہ انہیں ڈاکٹر نے بتایا ہائپر ٹینشن ہیومن کنٹیکٹ نہ ہونے سے ہوتا ہے، بانی کی جب ایک آنکھ کو انجیکشن لگا دیا گیا تو ان کی دوسری آنکھ پر پٹی تھی، پھر پمز سے جانے لگے تو میں نے پوچھا کہ الشفا جارہے ہیں تووہاں موجود لوگوں نے کچھ نہیں بتایا۔

ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ میں باربار کہتی رہی لیکن کوئی جواب نہیں دیتا تھا، ایک ڈاکٹر عارف نےاپنا نام بتایا، موبائل تھا نہ کوئی گھڑی لیکن اس وقت فجر کی اذان ہورہی تھی، پھر واپس اڈیالہ جیل لے گئے، ڈاکٹر فیصل سلطان وہاں ایک دوسری گاڑی میں سے اترے۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی کوبلڈ پریشر نہیں تھا، انہیں شدید انزائیٹی تھی بانی بار بار کہتے رہے یہ دس مہینے سے میرے ساتھ بہت ظلم کررہے ہیں، بانی نے کہا سب کو جا کر بتائیں یہ میرے ساتھ شدید ظلم اور ٹارچر کررہے ہیں، بانی نے کہا کہ مرسی کو ایسے ہی مارا گیا تھا جیسے مجھے قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’عمران خان بار بار ایک بات کہتے رہے کہ میرے ساتھ ٹارچر ہوا ہے۔ نہ ٹی وی نہ پڑھنے کا مواد۔ کوئی میری پروا نہیں کرتا تھا میں بتاتا بھی تھا۔ کسی کے ساتھ ہیومن کانٹیکٹ نہیں کرنے دیتے۔ دو دن ٹی وی چلایا اور پھر بند کر دیا۔

ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ ہمیں ایسی ٹریٹمنٹ دی گئی کہ ہم تو قیدی نہیں تھے، سپریم کورٹ کا آرڈر تھا ہم تو پورا سوٹ کیس لیکر گئے تھے، بانی پی ٹی آئی ماشاء اللہ ماشاء اللہ بالکل فٹ تھے، بلڈ پریشر چیک کرایا تو 120/80تھا، بالکل فٹ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں