صدر مملکت کی طرف سے متعدد سمریاں منظور، 1,172 اہلکاروں کے لیے فوجی اعزازات
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۴ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں100 روز کی خصوصی معافی کی بھی منظوری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے، مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی ہے۔


