میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی کوئی سڑک بندنہیں ہونی چاہیے ،وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کوہدایت

کراچی کی کوئی سڑک بندنہیں ہونی چاہیے ،وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کوہدایت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کی کوئی بھی سڑک بند نہیں ہونی چاہئے اگر کوئی شرپسند عناصر کوئی بھی سڑک بند کرنے کی کوشش کرے تو اسے سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اگر کوئی حرکت کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انھوں نے پولیس کو بتایا کہ شہر میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سڑکیں بند کی جائیں گی جس پر وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ ایسا بالکل نہ ہونے پائے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ افراد سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے اورتمام فریقین اس قسم کی حرکت سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔ انھوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر کی معمول کی زندگی کو ہر صورت یقینی بنائیں، اس معاملے میں کسی قسم کی شرپسندی یا انتظامیہ کی جانب سے غفلت کو برداشت نہیں کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں