میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں خلافِ ضابطہ بلند عمارتیں

سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں خلافِ ضابطہ بلند عمارتیں

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہریوں کی جانیں داؤ پر،نمبر 3، پلاٹ A-43 اور 432 A پر بے قاعدہ تعمیرات

بلڈنگ انسپکٹر ارسلان کی سرپرستی میں تعمیراتی ٹھیکیداروں کو کھلی چھوٹ،مکینوں میں تشویش

 

وسطی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3کی تنگ گلیوں میں خلافِ ضابطہ بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کے باعث مکین شدید خوف اور بے چینی کا شکار ہیں۔

جرأت سروے میں واضح ہونے والے زمینی حقائق کے مطابق پلاٹ نمبر A-43 اور 432 A پر بلڈنگ قوانین اور حفاظتی ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف آبادی پر دباؤ بڑھ رہا ہے بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں کی رسائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیرات متعلقہ قوانین کے برعکس جاری ہیں، تاہم ذمہ دار افسران کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر ارسلان کی مبینہ چشم پوشی اور نرم رویے کے باعث بعض تعمیراتی ٹھیکیدار کھلے عام ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جس سے غیرقانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر مستقبل میں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پارکنگ، سیوریج، پانی کی فراہمی اور آمدورفت جیسے مسائل پہلے ہی سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں، جبکہ نئی عمارتوں کی تعمیر سے شہری سہولیات پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت آباد میں جاری تعمیراتی کاموں کا فوری نوٹس لیا جائے، ریکارڈ کی شفاف جانچ کی جائے اور اگر تعمیرات خلافِ ضابطہ ثابت ہوں تو ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے کو کسی ممکنہ سانحے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ افسران سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر خبر کی اشاعت تک رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔موقف موصول ہونے پر مناسب اہمیت کے ساتھ شامل اشاعت کیا جائے گا ۔
سندھ بلڈنگ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں