میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپوں کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی

ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپوں کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپ کے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

دونوں گروپ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھراؤ ہوا جہاں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں بہادر آباد کے قریب مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور پتھراؤ بھی کیا جس سے 3 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم پی اے اعجازالحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنان نے ہاتھا پائی کی، منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن زخمی ہوا، پتھراؤ سے بھی کارکنان زخمی ہوئے ہیں، دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، اب یہ معاملہ مزید آگے چلنا ممکن نہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران میں فاروق ستار بھی بہادر آباد مرکز پہنچ گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں