میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں

ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پرپہلے مصافحہ کیا اور دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی

جمائما روڈریگزاور فاطمہ ثناء میں خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انگلینڈ میں جاری ‘دی ہنڈرڈ’ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے درمیان خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر پہلے مصافحہ کیا اور پھر ایک دوسرے کو گلے لگا کر کھیل میں باہمی احترام اور دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی۔یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ عرصے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی جس کا اثر کرکٹ میدان میں بھی نظر آیا۔بھارتی حکومت کی سخت ہدایات پر مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحے سے گریز کیا تھا۔واضح رہے کہ جمائما روڈریگز اس وقت ‘سدرن بریو ویمن’ جبکہ فاطمہ ثناء ‘برمنگھم فینکس ویمن’ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔دونوں کی یہ ملاقات اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ بین الاقوامی کشیدگی کے باوجود مختلف فرنچائز لیگز میں کھلاڑی باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں