میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر کارپوریشن میں جونیئر افسران اعلیٰ عہدوں پر تعینات

واٹر کارپوریشن میں جونیئر افسران اعلیٰ عہدوں پر تعینات

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

محکمے میں گریڈ20کے ظفر پلیجو،سیف اعوان اور منیر بھٹی اپنی تعیناتیوں کے منتظر

اہم مناصب بدر شیخ،قربان مگسی، آفتاب چانڈیو ایسے جونیئر افسران کے حوالے

………….

واٹر کارپوریشن میں جونیئر او پی ایس افسران کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کئے جانے کا انکشاف،ادارے میں سینئر افسران کی موجودگی کے باوجود جونیئر افسران عدالتی احکامات کیخلاف تعینات کردیئے گئے، ضلع شرقی اور ضلع ساؤتھ میں فراہمی ونکاسی آب کی سب سے زیادہ شکایات کے باوجود 19گریڈ کا افسر آفتاب چانڈیو گریڈ 20کی چیف انجینئر کی اہم ترین پوسٹ پر تعینات ہیں،چیف انجینئر ای اینڈ ایم کے عہدے پر جونیئر ترین افسر بدر شیخ تعینات،چیف انجینئر سیوریج ای اینڈ ایم کے عہدے پر قربان مگسی تعینات ہیں، گریڈ20 کے سینئر افسران تعیناتیوں کے منتظر جبکہ جونیئر افسران کا ادارے میں راج قائم ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ شکایات ضلع شرقی(ایسٹ) اور ضلع جنوبی(ساؤتھ ) میں ریکارڈ کی جارہی ہیں جہاں ایک 19گریڈ کے آفتاب چانڈیو کو گریڈ20 کی پوسٹ چیف انجینئر کے عہدے پر تعینات کررکھا ہے، دوسری طرف ضلع وسطی اور سہراب گوٹھ میں گریڈ19 کے افسر شاہ رخ حسین تعینات ہیں جہاں بھی فراہمی ونکاسی آب کی بدترین صورتحال درپیش ہے ،ضلع کیماڑی اور ویسٹ میں جونیئر افسر غلام محمد حب تعینات ہیں جبکہ چیف انجینئر کورنگی اور ملیر میں محمد زاہد کو چیف انجینئر کے عہدے پر تعینات کررکھا ہے، اسی طرح ای اینڈ ایم واٹر میں چیف انجینئر کے عہدے پر جونیئر ترین افسر بدر شیخ تعینات ہیں جبکہ ای اینڈ ایم سیوریج کے عہدے پر بھی جونیئر افسر قربان مگسی کو حکام نے تعینات کررکھا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن میں گریڈ20کے افسران موجود ہیں جو تعیناتی کے منتظر بتائے جاتے ہیں جس میں ظفر پلیجو،سیف اعوان اور منیر بھٹی شامل ہیں۔
واٹر کارپوریشن


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں