میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ کورنگی ،کرپشن میں ملوث افسران ،اہلکاروں کی فہرستیں طلب

بلدیہ کورنگی ،کرپشن میں ملوث افسران ،اہلکاروں کی فہرستیں طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) نیب، اینٹی کرپشن ایف آئی، بلدیہ کورنگی میں کرپشن میں ملوث افسران اوراہلکاروں کی فہرستیں طلب کررہی ہے۔ جبکہ ادھر کالعدم بلدیہ کورنگی میں ایسے ملوث افسران کا منگل بازار سجا ہوا ہے۔ مذکورہ افسران نے عرصہ 8سال سے بے قاعدگیوں کے بازیگر کی طرح بلدیہ کورنگی کو اپنے بے رحم پنجوں میں جکڑ رکھا ہے ادھر مذکورہ مافیا کے ڈان ارشاد آرائیں سابق کونسل آفیسر بلدیہ کورنگی اور موجودہ سینئر ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کچی آبادی بھی نیب زدہ ہیں ۔ جبکہ دیگر شاطر کھلاڑیوں میں جنھیں نیب اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے یاترا کے ساتھ ان محکموں کا لائسنس جاری ہوا ان میں سر فہرست رحمت اللہ شیخ سابق ایڈمنسٹریٹر و ٹرانزیکشن آفیسر ڈسٹرکٹ کورنگی ابصار سابق اکاؤنٹنٹ اور دست راست سابق چیئرمین نیر رضا شجاعت شجی، ڈائریکٹر آئی ٹی بہروز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای واثق ظفر، موجودہ ڈائریکٹر ٹیکسز اور سابق ڈائریکٹر سالیڈ ویسٹ ڈسٹرکٹ ملیر فرنٹ مین و بااعتماد کھلاڑی سابق اور موجودہ چیئرمین ڈسٹرکٹ ملیر جان محمد بلوچ ضعیم خالد ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کورنگی یسین ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ ماڈل زون اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ سلیم رضا ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسیم شمع ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن لانڈھی یونس، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن کورنگی طاہر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن شاہ فیصل نثار سومرو، سابق ڈائریکٹر ایم اینڈ ای گورکھ دھندے کے ماسٹر مائنڈ جنھوں نے محکمہ سندھ سالیڈ ویسٹ میں بھی بدعنوانیوں کی نئی اور بڑی داستان رقم کیں جو سابق چیرمین نیر رضا کے معتمد خاص اور فرنٹ مین پلیئربھی تھے۔ عارف سعید سابق ڈائریکٹر آئی ٹی اور موجودہ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ وقاص سومرو، موجودہ ڈائریکٹر پارکس اور کو ٹرانزیکشن آفیسر سابق ایڈمنسٹریٹر کورنگی شریف خان کے بااعتماد کھلاڑی جنھوں نے محض 3 سے 4 ماہ میں لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگا دیے۔ موصوف ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی بڑے نامور تھے۔ انھوں نے بدعنوانیوں میں اپنے ہی بنائے ہوئے ریکارڈ توڑے ۔ وہ سابق بدنام زمانہ ڈائریکٹر ایسٹ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اختر شیخ کے بھی مرکزی کھلاڑی منظور نظر مہربان رہے ہیں۔ قیصر ڈائریکٹر بی اینڈ آر زبیر لمبا اینٹی انکروچمنٹ امتیاز اقبال پھلپوٹو ٹاؤن میونسپل آفیسر اور سابقہ ایڈمنسٹریٹر کیماڑی جن کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز شاہ فیصل سے 2 بڑے گیس سلنڈر بھی لے اڑے ۔خالد ملاح بی اینڈ آر جیلانی محکمہ ایجوکیشن مزکورہ تمام عناصر تاحال مختلف مقدمات میں ملوث اور مطلوب ہیں، مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں