میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے، بغیر منظوری سائٹ پلان ویری فکیشن ،افسر سے جواب طلب

کے ڈی اے، بغیر منظوری سائٹ پلان ویری فکیشن ،افسر سے جواب طلب

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

وضاحتی نوٹس پرافسر کا اپنے دستخط ماننے سے انکا ، لیٹر پر بار کوڈ بھی لگا دیا گیا

محکمے میں سائٹ پلان کی منظوری اورویری فکیشن کے طریقہ ٔ کار پر سوالات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن نے گلشنِ اقبال اسکیم 24 کے رہائشی پلاٹ B-23کے سائٹ پلان کی ویری فکیشن کے معاملے پر ایک افسر کو وضاحتی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق افسر نے اپنے دستخط جعلی قرار دے کر اپنی جان بچا لی۔ جبکہ لیٹر پر بار کوڈ بھی لگا دیا گیا تھا۔دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن العارفین کو جاری کیے گئے "وضاحت طلبی” خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے سربراہ کی پیشگی منظوری کے بغیر 13جولائی 2026 کو پلاٹ نمبر B-23، اسکیم 24، گلشنِ اقبال کے سائٹ پلان کی ویری فکیشن سے متعلق خط جاری کیا، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، غفلت اور بدانتظامی کے ذمرے میں آتا ہے ۔ اب دیکھنا ہے یہ ہے کہ ایمپلائز اینڈ سروس ریگولیشن ایکٹ 1973 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یا پھر کینسلیشن کا لیٹر جاری کرکے افسر کو بچا لیا جائے گا ۔یہ معاملہ کے ڈی اے میں سائٹ پلان کی منظوری اورویری فکیشن کے طریقہ ٔ کار پر سوالات اٹھا رہا ہے ، جبکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ بغیر مجاز منظوری جاری کیے جانے والے خطوط کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر رہا ہے ۔
کے ڈی اے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں