میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سونے کی بڑھتی قیمتیں رک گئیں، ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی بڑھتی قیمتیں رک گئیں، ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آ گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روز بعد کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4لاکھ 27 ہزار 436 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687روپے گھٹ کر 3لاکھ 66 ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 174 روپے کی کمی سے 6 ہزار 223روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 149 روپے کی کمی سے 5ہزار 335روپے کی سطح پر آگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں