میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نئی درجہ بندی میں سنگاپور کا پہلا نمبر برقرار، بھارت 81ویں، افغانستان کاآخری نمبر ہے، رپورٹ

…………………..

پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتر ہوتے ہوئے 103 سے 101 نمبر پر آگیا ہے تاہم گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے اور صرف عراق ، شام اور افغانستان سے بہتر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 2 درجے بہتری کے بعد سے 101 نمبر پر آگیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب 29 ممالک یا خطوں میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔

2026 میں یہ درجہ بندی عالمی شہریت اور رہائش سے متعلق مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس اور 227 سفری مقامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس میں پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بنیاد پر لگایا جاتا ہے کہ اس کے حامل افراد کتنے ممالک یا علاقوں میں بغیر پیشگی ویزہ کے داخل ہو سکتے ہیں۔

مذکورہ ادارے کے مطابق بعض صورتوں میں سفری پابندیاں ویزا پالیسی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ اس درجہ بندی میں سنگاپورکا پہلانمبر پر برقرار ہے، بھارت 81 ویں جبکہ افغانستان فہرست کے سب سے آخر میں موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں