کے ڈی اے کی زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری
شیئر کریں
سرجانی ٹاون سائٹ آفس میں بھیڑ بکروں کی افزائش کے لیے فارم ہاؤس تعمیر
ایک ہزار گز کے رقبہ پر گرین نیٹ لگا کر فارم ہاؤس کی تعمیر آخری مرحلے پر ہے
……………………….
کے ڈی اے کی زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری ، محکمہ کے افسران زمینوں کی فائلیں غائب کرانے میں ملوث نکلے۔ واضح رہے کہ وزیر بلدیات اینڈ ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ نے پی اے سی کے اجلاس میں کے ڈی اے افسران کو تنبیہ کی تھی کہ تمام الاٹیز کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جائے ۔کے ڈی اے الاٹیز کی زمینیں تو واگزار نہ کراسکی بلکہ اس پر مزید قبضے ہورہے ہیں۔ کے ڈی اے سرجانی ٹاون سائٹ آفس میں بھیڑ بکروں کی افزائش نسل کے لیے فارم ہاؤس بنا دیا گیا ہے۔ سائٹ آفس ذرائع کے مطابق تقریبا”ہزار گز کے رقبہ پر گرین نیٹ لگا کر فارم ہاؤس کی تعمیر آخری مرحلے پر ہے ۔ اس سے قبل سپرہاِئی وے پر معمار موڑ کے قریب کے ڈی اے کی زیرملکیت زمین ڈاگ شیلٹر ہوم پر پہلے آلو پیاز کا گودام کھلوایا گیا۔ میڈیا پر نشاندہی کے بعد وہاں آلو پیاز کا گودام ختم کراکر بھینسوں کا باڑہ قائم کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سرجانی سائٹ آفس میں رات کے اندھیرے میں سائٹ آفس کی ریکارڈ کی فائلیں غائب کی جاری ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ فیصل کے سائٹ آفس پر مکانات بننے کی خبروں میں نشاندہی کی گی تھی، اس کے باوجود وہاں کام جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلفٹن کے پرانے سائٹ آفس کو کمرشل بھی کردیا گیا ہے ۔
کے ڈی اے


