میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوثی تنظیم انصار اللہ کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز پر حملہ

حوثی تنظیم انصار اللہ کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز پر حملہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی،بیان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انصار اللہ نے کہا کہ نشانہ بنائے جانے والے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس سے پہلے بر طانوی میری ٹائم ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساحل الشقیق سے 70 ناٹیکل میل دور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ٹینکر کے کپتان کے مطابق میزائل لگنے سے آگ لگی ہے، کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں