میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہدائے زیارت لواحقین کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

شہدائے زیارت لواحقین کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

حکومت، لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے معاہدے پر دستخط ، جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر شہداء کی میتوں کی باعزت منتقلی کیلئے خصوصی انتظامات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم ہوگیااورکوئٹہ سے شہداء کی میتوں کو زیارت منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

رکن دھرنا کمیٹی نصر اللہ زیرے کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے مسودے پرفریقین کا اتفاق رائے ہوگیا، حکومت ،لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

معاہدے کے تحت زیارت واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ مشیراطلاعات وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتوں کی منتقلی کیلئے تمام سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کرلئے ہیں، مظاہرین کے ساتھ تمام معاملات پر اتفاق ہوگیاہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شہداء کی میتوں کی باعزت منتقلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مشیراطلاعات وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کاکہناہے کہ حکومت بلوچستان شہدا ئکے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، ایمبولینسز کے ذریعے شہداء کی میتوں کی زیارت منتقلی کا عمل کچھ دیر بعد شروع کر دیا جائے گا، اس دوران تمام ضروری سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین مذاکرات خوشگوار ماحول میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں تمام معاملات کو باہمی اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا ہے، حکومت بلوچستان نے معاہدے میں طے پانے والے نکات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکہناہے کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، حکومت بلوچستان ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے مسائل کے حل، عزت و احترام اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں