میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات سہون جامشورو،61کروڑکی گرانٹ خُرد برد کی تحقیقات شروع

ادارہ ترقیات سہون جامشورو،61کروڑکی گرانٹ خُرد برد کی تحقیقات شروع

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈی جی ایس ڈی اے سے ملازمین کا ریکارڈ طلب ، منٹس کاپی سمیت حاضری کا ریکارڈبھی شامل

ادارہ چھوڑ کر جانیوالے افسران اور گوسٹ ملازمین کو کمیشن کے عیوض تنخواہیں جاری کی گئیں،ذرائع

(رپورٹ؍بلال احمد عباسی)ادارہ ترقیات سہون جامشورو کو ملنے والی 61کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ مبینہ خرد برد کی تحقیقات شروع۔وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم نے ڈی جی ایس ڈی اے سے ملازمین کا جامع ریکارڈ طلب کرلیا۔

ملازمین کا تقرر نامہ سلیکشن کمیٹی کا آرڈر۔پروموشن کمیٹی گورننگ باڈی کے نوٹیفکیشن اور منٹس کاپی سمیت حاضری کا ریکارڈ بھی شامل۔گھوسٹ ملازمین کو کمیشن کے عیوض تنخواہیں دینے کا انکشاف پر تحقیقات شروع ہوئی۔ ذرائع۔

ادارہ چھوڑ کر جانے والے افسران اور گوسٹ ملازمین کو مبینہ 15تا25فیصد کمیشن کے عوض تنخواہیں جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو کو سندھ حکومت کی جانب سے ادارہ کو فعال کرنے ملازمین کی تنخواہ پینشن اور واجبات کی ادائیگی سمیت ڈیولپمنٹ کیلئے دئے جانے والی 61کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ میں خرد برد کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

جرات کی نشاندہی پر وزیراعلی سندھ کی خوصوصی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈی جی ایس ڈی اے زاہد شر سے گرانٹ سے متعلق تفصیلات اور ملازمین کا جامع ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کی جانب سے لیٹر نمبرENO(CMIT)14؍2026؍696 کے ذریعے ادارہ کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی ہے۔اتھارٹی کے 482 ملازمین سے متعلق درج ذیل معلومات اور دستاویزات مانگی گئی ہیں۔ جس میں منظور شدہ آسامیوں کی تعداد (عہدہ وار)اتھارٹی کے قیام کے وقت سال 2008-09 میں سال 2011-12 میں ابتدائی تقرری کا ریکارڈ۔ہر ملازم کا تصدیق شدہ ملازمتی ریکارڈ، جس میں تقرری کا حکم نامہ محکمانہ سلیکشن کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن۔

محکمانہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی، جس میں امیدواروں کے نام تجویز کیے گئے ہوں۔اُس وقت کی گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن۔ گورننگ باڈی کے اجلاس کی کارروائی، جس میں امیدواروں کی منظوری دی گئی ہو۔ ملازم کی مستقلی۔محکمانہ سلیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن۔محکمانہ سلیکشن کمیٹی کی کارروائی، جس میں ملازم کی مستقلی کی سفارش کی گئی ہو۔گورننگ باڈی کی کارروائی، جس میں ملازم کی مستقلی کی منظوری دی گئی ہو۔

ملازمین کی سینیارٹی لسٹ۔محکمانہ پروموشن کمیٹی؍بورڈ کا نوٹیفکیشن۔محکمانہ پروموشن کمیٹی؍بورڈ کی کارروائی۔گورننگ بورڈ کی منظوری سے متعلق کارروائی۔تقرری سے اب تک تمام ملازمین کو ادا کی گئی تنخواہوں کی تفصیل۔ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام ملازمین کے این او سی؍ٹرانسفر این او سی۔تقرری سے اب تک تمام ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ دستی یا بائیومیٹرک شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ڈی اے کے ڈی جی زاہد شر نے گرانٹ کو مبینہ ٹھکانے لگانے کیلئے گوسٹ ملازمین کو مبینہ 15تا25فیصد کمیشن کے عیوض تنخواہیں جاری کی ہیں جبکہ ادارہ چھوڑ کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جانے والے 38افسران کو بھی 2024کی سات ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ضم ہونے والے ملازمین کیسے یہاں سے تنخواہیں لے سکتے ہیں جبکہ وہ ایس بی سی اے کو سونپ دئے گئے تھے جن کو چار کروڑ روپے کے قریب تنخواہیں دی گئی ہیں۔

دوسری جانب گرانٹ کی وصولی کیلئے 482ملازمین کو ادارہ کا حصہ بتایا گیا جبکہ بائیومیٹرک نظام کے تحت صرف 230ملازمین ادارہ میں کام کررہے تھے سالوں سے غائب گھوسٹ ملازمین کی لاٹری نکل آئی جب انکو تنخواہ دیکر اور سرپلس کرکے دیگر محکموں میں بھیجا جانے کی نوید سناکر طلب کیا گیا مگر مرتب فہرست میں اکثریت ملازمین اسکوٹنی میں پیش نہ ہوسکے جبکہ متعدد ملازمین کے فوت ہونے سے متعلق آگاہی ملی ہے۔اس ضمن میں مسلسل ڈی جی زاہد شر اور انکے پی ایس راجہ اوڈھ سے رابطہ کیا گیا مگر وہ کال موصول نہیں کررہے جبکہ آفس سے بھی غائب تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں