اسرائیلی پارلیمنٹ 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل تحلیل کر دی گئی
شیئر کریں
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) اپنی 4 سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد اکتوبر میں انتخابات سے قبل تحلیل کر دی گئی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے سے قبل وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومتی اتحادی جماعتوں نے متعدد متنازع بل منظور کیے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دوبارہ اجلاس نہیں کرے گی۔
پارلیمنٹ کی متوقع تحلیل ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نیتن یاہو آئندہ انتخابات سے قبل اقتدار برقرار رکھنے کے لیے سیاسی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اسرائیلی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی حمایت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جن کی قیادت سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ اور ایک مقبول اعتدال پسند سابق فوجی سربراہ کر رہے ہیں۔
اسرائیل کی سیاسی تاریخ میں کسی حکومت کا اپنی مکمل 4 سالہ آئینی مدت پوری کرنا ایک غیر معمولی واقعہ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل آخری مرتبہ 1988ء میں اسرائیلی حکومت نے قبل از وقت انتخابات کے بغیر اپنی مکمل مدت پوری کی تھی۔
اسرائیل میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مدت کی کوئی آئینی حد مقرر نہیں اور نیتن یاہو ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے رہنما ہیں، تاہم ان کے لیے بھی مکمل 4 سالہ مدت پوری کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔


