میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منگھوپیر میں آوارہ کتے کا 10 سالہ بچے پر حملہ، شدید زخمی

منگھوپیر میں آوارہ کتے کا 10 سالہ بچے پر حملہ، شدید زخمی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

معصوم بچے کو عباسی شہید اسپتال منتقل، شہریوں کا آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں آوارہ کتے کے حملے میں 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی بچے کی شناخت 10 سالہ ریان ذاکر کے نام سے ہوئی ہے۔ آوارہ کتے کے حملے میں بچے کے ماتھے پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد امدادی رضاکاروں نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلِ علاقہ نے آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

شہریوں نے کہا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث ایسے واقعات بار بار پیش آ رہے ہیں۔

مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کے خاتمے، انسدادِ ریبیز مہم کو مؤثر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں