وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
شیئر کریں
امدادی ٹیموں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا عمل ختم کر دیا ،لوگوں اپنی مددآپ کے تحت اپنے پیاروں کو ڈھونڈے میں مصروف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا میں 2ہفتے قبل آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 4،118 ہو گئی ہے، جبکہ 16ہزار 740 افراد زخمی ہیں۔24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے لا گوائرا میں 800 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ اگرچہ امدادی ٹیموں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا عمل ختم کر دیا ہے، تاہم متاثرہ خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
طویل معاشی بحران کے باعث کمزور ہو جانے والی سرکاری خدمات کے پیش نظر وینزویلا کو بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر چیلنجز کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نے بدھ کے روز زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 300 ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی اپیل کی تھی۔


