میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات فروش پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر

منشیات فروش پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں،جیل ذرائع

 

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ انمول کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے، ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھیپولیس کے مطابق گارڈن تھانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں