میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

جرات ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

 

کاروباری ہفتے کے آغاز پر 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط

 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا،

جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی مرتبہ 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 86 ہزار 868 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی توقعات کا مظہر ہے، تاہم دن کے اختتام تک انڈیکس میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں