میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٍبھارت میں مسلم خواتین کے خلاف نفرت عروج پر، ہندوتوا کا اصل چہرہ بے نقاب

ٍبھارت میں مسلم خواتین کے خلاف نفرت عروج پر، ہندوتوا کا اصل چہرہ بے نقاب

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جانے لگا

عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں مسلم خواتین کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت، توہین آمیز رویہ اوراے آئی کی زہریلی مہم کو بے نقاب کردیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ مودی کے بھارت میں مصنوعی ذہانت کو مسلم خواتین کے خلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔

ہندوتوا پرکاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اورنفرت انگیزمہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ اے آئی کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویراورگمراہ کن پروپیگنڈا تیارکیا جارہا ہے، بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے۔

صرف مئی 2023سے مئی 2025کے دوران ہزاروں ویڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا۔ سینٹرفاردی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ کے مطابق ہندوتوا کے زیراثرزبھارتی معاشرے میں مسلم خواتین کیخلاف بنائی گئی نازیبا ویڈیوز مزید تقویت پاتی ہیں۔

بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے عہدے دار سمیرنے کہاہے کہ مسلم خواتین کی مرضی کے بغیربنائی گئی ویڈیوزکواے آئی سے تبدیل کرکیایسا دکھایا جاتا ہے جیسے وہ غیراخلاقی کام میں ملوث ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں