میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیو کے خلاف 40 ہزار درخواستیں پیمرا میں جمع ہو گئیں

جیو کے خلاف 40 ہزار درخواستیں پیمرا میں جمع ہو گئیں

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر رد عمل کی ویڈیوز اور شکایت درج کرانے کا عمل بڑھتا جا رہا ہے

تحریک نظریہ پاکستان کے رہنما قیصر احمد راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر سے 40ہزار سے زائد درخواستیں پیمرا میں جمع کرائی گئی ہیں۔

ملک بھر میں جیو کے خلاف این سی سی آئی اورپیمرا میں شکایتیں جمع کرانے کے لیے قیصر احمد راجہ نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی۔

اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ باقاعدہ لنکس تیار کرکے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیے گئے ہیں اور اسکرین شاٹ کے ذریعہ محتاط گنتی کی جا رہی ہے ۔ ملک بھر سے لوگوں نے پیمرا میں جیو کے ڈرامے ضبط کے تکلیف دہ منظر کے خلاف شکایت درج کرائیں۔ اس کے علاوہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مختلف دفاتر میں بھی آن لائن اور تحریری شکایتیں بھی بھیجی گئیں ۔

قیصر احمد راجہ کا کہنا ہے کہ جمعرات تک ایک لاکھ شکایتیں درج کرانی ہیں کیونکہ وہ ملک میں موجود آئینی ، قانونی احتجاج پر یقین رکھتے ہیں اوراس حوالے سے مہذب طریقے اور ذرائع اپنائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں