مہنگے تیل پر اربوں منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا شروع
شیئر کریں
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا
پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جاری ہے۔ وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو خط لکھ دیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خط میں وزیر پیٹرولیم سے فوری ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے ا ٓئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب روپے نقصان کا دعویٰ کر دیا۔ اوسی اے سی نے خط میں مالی بحران کو جواز بنا کر قیمتوں کے تعین میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ تیل مہنگا ہوا تو حکومت نے عوام کو سبسڈی دی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے زیادہ منافع کمایا، حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا دباؤ قبول کیا تو اوپن مارکیٹ مکینزم کا مقصد ختم ہو جائے گا۔


