لیاری اور گجر نالے کو ملانے کیلئے ایک ارب مختص
شیئر کریں
کراچی کی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کیلئے 24کروڑ روپے بجٹ میں رکھے گئے
سندھ بلدیات کے تحت گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس 3کیلئے ایک ارب روپے مختص
محکمہ بلدیات سندھ نے گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس 3کے لئے ایک ارب روپے ، کلک کے منصوبوں کے لئے ایک ارب 14کروڑ، لیاری ٹرانسفارمیشن پیکیج کے لئے 4ارب روپے ، ضلع سینٹرل میں لیاری اور گجر نالے کو ملانے کے لئے ایک ارب روپے ،کراچی کی اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس لگانے کے لئے 24کروڑ، کورنگی میں تین سڑکوں کی تعمیر کے لئے دو ارب 29 کروڑ مختص کئے ہیں۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ بلدیات کے تحت آئندہ مالی سال کی بجٹ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے لئے ایک ارب 67 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،لیاری ٹرانسفارمیشن پیکیج کی اسکیم سال 2025 میں منظورکی گئی اور آئندہ مالی سال میں لیاری پیکیج لئے 4 ارب کی خطیر رقم مختص ہوئی ہے جس سے یہ اسکیم آئندہ سال مکمل ہوگی۔ ضلع جنوبی کے مختلف یونین کاؤنسلز میں سڑکوں کی تعمیرکے لئے 34 کروڑ روپے مختص کئے ہیں،یہ سڑکیں یوسی 23، 24،29، 30، 31، 33 اور 34 میں تعمیر ہونگی، مختلف گلیوں میں پیور بلاک کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔ ضلع غربی کی مختلف یونین کاؤنسلز میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 49کروڑ روپے کی بجٹ رکھی گئی ہے ، ضلع کورنگی میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے 58 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، مرتضی چورنگی سے لانڈھی قبرستان تک روڈ کی تعمیر کے لئے 29 کروڑ روپے خرچ ہونگے ، کورنگی میں 12ہزار روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے مختص ہوئے ہیں،۔ ضلع سینٹرل میں لیاری اور گجر نالے کو ملانے کے لئے ایک ارب روپے مختص ہوئے ہیں۔ ضلع سینٹرل میں تین واٹر پمپنگ اسٹیشن کی بحالی اور بہتری کے لئے 18 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، نیو کراچی میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے بھی 18کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔ ضلع شرقی میں گلیوں میں پیور بلاک تعمیر کرنے اور سیوریج کی بہتری کے لئے 25 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں،ضلع شرقی میں اسکیم 33 کی مختلف سڑکوں کے لئے ایک ارب 17 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ ناظم آباد کے کھجی گراؤنڈ کی بہتری کے لئے 9 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ضلع کیماڑی میں پارکس اور کھیلوں کے میدان کی بہتری کے لئے 10 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، کیماڑی میں تین کمیونٹی سینٹربنانے کے لئے سات کروڑ روپے خرچ ہونگے ، ملیر میں کمیونٹی سینٹر اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ روپے خرچ ہونگے ، کراچی کے مختلف قبرستانوں کی تعمیر کے لئے 20کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں ضیاء الدین ہسپتال کے سامنے ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے 17کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔


