عمران خان سے ملاقات تک خیبر پختونخوا کا حتمی بجٹ ملتوی، صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپرمنظور ہوگا، سلمان اکرم راجا
شیئر کریں
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائیگا،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی۔اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ سر دست یہی ہوگا، 3 ماہ کا بجٹ پیپر منظور ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔


