میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان انتخابات،سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب

گلگت بلتستان انتخابات،سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

5000 اہلکار بھجوائے جائیں گے،رائٹ مینجمنٹ فورس کے 1500 اہلکار تعینات ہوں گے
پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 ،ہائی وے پیٹرول کے 1958 اہلکار جی بی بھیجے جائیں گے

گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کرلی گئی۔ پنجاب پولیس کے 5000 اہلکار گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔رائٹ مینجمنٹ فورس کے 1500 اہلکار گلگت بلتستان الیکشن کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے،اس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 ،پنجاب ہائی وے پٹرول کے 1958 اہلکارگلگت بلتستان بھیجے جائیں گے۔ لاہور پولیس کے 300 اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے بھجوائے جائیں گے،اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کو مراسلہ جاری کر دیاجس میں کہاگیا کہ اہلکاروں کو بھجوانے کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے،ٹرانسپورٹ اور عملے کی تفصیلات بھی سی پی او کوبھجوانے کا حکم دیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں